Some misconceptions about scorpions
بچھو کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں
1. کیا بچھو ملاپ کے بعد اپنے نر کو کھاتی ہے؟
دیکھیں، حشرات میں بہت سے ایسے انواع ہیں جن میں Cannibalism یعنی ہم نوع خوری پائی جاتی ہے. پر یہ ہر بار نہیں ہوتا. کوئی بچھو تبھی اپنے نر کو کھاتی ہے جب ملاپ کے بعد اسے محسوس ہو کہ ان کے جسم کے اندر مستقبل کے بچوں کے لیے خوراک کم ہے. اسی صورت میں وہ اپنے نر یا سامنے آنے والی مادہ کا بھی شکار کر لیتی ہے.
2. بچھو کے بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں اور ان کی ابتدائی طرز زندگی کیسے ہوتی ہے؟
مادہ بچھو انڈے نہیں دیتی. بلکہ انڈوں سے ان کے جسم کے اندر ہی بچے نکل آتے ہیں اور یہی بچے پیدا ہو جاتے ہیں. یاد رہے کہ یہ بات مکمل غلط ہے کہ بچھو کے بچے اپنی ماں کا پیٹ کاٹ کر نکلتے ہیں.
پیدائش کے بعد ان کی ماں بچوں کو خود اپنی کمر پر لاد دیتی ہے یا بچے خود ماں کی کمر پر چڑھ جاتے ہیں. نوع کے حساب سے ایک وقت میں 10 سے لے کر 100 تک بچے پیدا ہوتے ہیں.
پیدائش کے بعد بچوں کا جسم بہت زیادہ نرم ہوتا ہے، اس لیے وہ 2 ہفتوں سے لے کر 50 دن تک ماں کی کمر پر رہتے ہیں. ابتدائی دنوں میں ماں ان کے لیے شکار کرتی ہے اور جب بچے معمولی بہتر ہو جاتے ہیں، وہ ماں کی کمر سے اتر کے شکار کر کے پھر واپس ماں کی کمر پر چڑھ جاتے ہیں.
جب ان کا جسم قدرے سخت ہو جاتا ہے، وہ ماں کو چھوڑ کر اپنی الگ زندگی گزارنا شروع کرتے ہیں.
3. اگر بچوں کے لیے خوراک دستیاب نہ ہو تو ان کی ماں کیا کرتی ہے؟
ایسی صورت میں ماں اپنے بچے خود کھا لیتی ہے. جی ہاں، اگر ماں کے لیے خود خوراک میسر نہ ہو تو وہ خود ہی اپنے سارے بچے کھا لیتی ہے.
4. کیا بچے بھی اپنی ماں کو کھاتے ہیں؟
بچوں کا اپنی ماں کے کھانے کے عمل کو Matriphagy کہا جاتا ہے. ایسا بہت ہی زیادہ کم ہوتا ہے کہ بچے اپنی ماں کو کھا لیں. اگر ماں کو اپنے لئے تو خوراک دستیاب ہے پر بچوں کے لیے نہیں، تو وہ اپنے جسم کو زور دیتی ہے جس سے اس کے جسم سے مختلف اقسام کا مایہ خارج ہو جاتا ہے جسے بچے پی لیتے ہیں مگر اس دوران بچوں کے جسم سے کیمیکل ماں کے جسم میں چلے جاتے ہیں جس سے ان کی ماں مر جاتی ہے اور ان کے پاس کھانے کے لیے کئی دن خوراک دستیاب ہو جاتا ہے.
5. کیا بچھوؤں کی آنکھیں ہوتی ہیں؟
جی بالکل. ان کی دو آنکھیں مکمل واضح ہوتی ہیں. تصویر میں ملاحظہ کریں. اس کے علاوہ نوع کے حساب سے آنکھوں کی تعداد مختلف ہے. ان کی آنکھیں 6 سے لے کر 12 تک آنکھیں ہوتی ہیں. مگر پھر بھی ان کی نظر اتنی تیز نہیں ہوتی.
Post a Comment